چوہدری نثار، قائم علی شاہ ملاقات، آپریشن جاری رکھنے اور متحدہ کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق

اسٹاف رپورٹ


کراچی : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے  کراچی آپریش اہداف کے حصول تک جاری رکھنے اور متحدہ کے تحفظات بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا، ملاقات میں مسائل، اعتراضات اور حکمت عملی پر بھی غور ہوا۔


ایک روزہ دورے پر کراچی آئے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں کراچی آپریشن، مسائل، اعتراضات اور حکمت عملی پر غور کیا گیا، دونوں رہنماء متحدہ قومی موومنٹ کے تحفظات بات چیت سے حل کرنے پر متفق رہے جبکہ جرائم پیشہ افراد، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن اہداف کے حصول تک جاری رکھنے اور امن و امان سے متعلق اجلاس گورنر ہاؤس میں کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔


چوہدری نثار علی خان نے اس موقع پر کہا کہ آپریشن کے دورانیے میں کسی صورت کمی نہیں آئے گی، قانون نافذ کرنے والے آپریشن بلا امتیاز جاری رکھیں، آپریشن کے دوران کسی سے زیادتی نہیں ہونی چاہئے۔


وزیراعلیٰ سندھ قائم نے کہا کہ پولیس اور رینجرز نے بڑی قربانیاں دی ہیں، آپریشن کو ناکام کرنے کیلئے اہلکاروں پر حملے ہورہے ہیں، کراچی آپریشن وفاق اور سندھ کا مشترکہ آپریشن ہے۔


واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی آپریشن کے دوران بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوں، دوران حراست تشدد اور ماورائے عدالت قتل پر شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا جبکہ لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کیلئے دیا گیا الٹی میٹم ختم ہونے پر آج سے احتجاج کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔ سماء 

اور

کرنے

کے

پر

شوبز

pakistan vs New Zealand

جاری

mirza

Tabool ads will show in this div