پی ایس ایل اسٹارز کی سائیکل ریلی

اسلام آباد : شہر اقتدار کی سڑکوں پر ہر سو پاکستان سُپر لیگ کی پسندیدہ ٹیم کے رنگ، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے کرکٹ لورز کیساتھ ڈی چوک سے مرغزار کرکٹ گراؤنڈ  تک سائیکل ریلی نکالی، لکی ڈرا میں سیکیورٹٰی گارڈ پی ایس ایل میچز دیکھنے کیلئے دبئی کا ٹکٹ جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے مداحوں کا ٹیم سے محبت کا اظہار، شہر اقتدار میں ڈی چوک سے مرغزار کرکٹ گراؤنڈ تک سائیکل ریلی نکالی، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹی شرٹس اور کپس پہنے شہری پُرجوش نظر آئے، ٹیم کے مالک علی نقوی، کوچ وقار یونس اور کھلاڑیوں نے بھی سائیکل چلائی۔

سائیکل ریلی میں کرکٹ اسٹارز کے ساتھ  سیلفیز کا دور بھی خوب چلا، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی نجی شاپنگ مال بھی گئے، شہریوں نے کھلاڑیوں کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا، لکی ڈرا میں دبئی میں پی ایس ایل میچ دیکھنے کا ٹکٹ سیکیورٹی گارڈ کے نام نکلا۔ سماء

ISLAMABAD UNITED

psl 2018

PSL3

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div