کنوینر شپ امانتاً، فاروق ستار پارٹ ہیں اسپیئر پارٹ نہیں، خالد مقبول صدیقی

کراچی : ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ نے فاروق ستار گروپ کے جنرل ورکرز اجلاس کو غیرآئینی قرار دے دیا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کنوینر شپ امانتاً اپنے پاس رکھی ہوئی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار کو پارٹ سمجھتے ہیں اسپیئر پارٹ نہیں۔ انہوں نے حقیقی یا پی ایس پی سے مدد نہ مانگنے کا اعلان کردیا۔

ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ نے بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ  کردیا، رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پی آئی بی میں ڈاکٹر فاروق ستار گروپ کا جنرل ورکرز اجلاس غیرآئینی قرار دے دیا، بولے کہ آج کا اجتماع کسی کو ڈرانے یا جتانے کیلئے نہیں، آج بہت بڑی تعداد آئی ہے، دیکھنے والے خوفزدہ نہ ہوں، ایسی جمہوریت چاہتے ہیں جس میں آمریت کی ملاوٹ نہ ہو۔

ان کا کہنا ہے کہ دیکھنا ہوگا مہاجروں کے حقوق کی جدوجہد کہاں تک پہنچی، فاروق بھائی کا تعلق مجھ سے فروری 1982ء سے ہے، کنوینر شپ امانتاً میں نے اپنے پاس رکھی ہوئی ہے، کنوینر شپ نہیں سنبھالتا تو دراڑیں مزید گہری ہوجاتیں، سربراہ اختیارات مانگتا نہیں بلکہ دیتا ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ قیادت وہ صلاحیت ہے جو بصیرت کو حقیقت میں بدل دیتی ہے، فاروق بھائی آئیں، کنوینر شپ ملے گی، اختیارات پارٹی آئین کے مطابق ملیں گے، ڈاکٹر فاروق ستار کو پارٹ سمجھتے ہیں اسپیئر پارٹ نہیں۔ سماء

 

SENATE

rabita committee

coordination committee

MAYOR KARACHI

Dr. Farooq Sattar

Dr Khalid Maqbool Siddiqui

Kamran Tissori

Workers Convention Amin ul haq

Tabool ads will show in this div