وسیم اختر کا فاروق ستار کو کھلا چیلنج

کراچی : میئر کراچی وسیم اختر نے پی آئی بی والوں کو عہدے سے ہٹانے کا چیلنج دے دیا، سینیٹ کی 4 سیٹوں کی آفر مسترد کردی، کہا ڈاکٹر فاروق ستار جو کچھ کررہے ہیں وہ درست نہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی خوب گرجے برسے، وسیم اختر نے عہدے سے ہٹانے کیلئے ڈاکٹر فاروق ستار کو کھلا چیلنج دے ڈالا، بولے کہ میں جیل سے الیکشن لڑ چکا ہوں، فاروق ستار سینیٹ کی جو 4 سیٹیں ہمیں دے رہے ہیں وہ تو ہم ان کو پہلے ہی دے چکے ہیں، ہمیں یہ سیٹیں نہیں چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کیوں کنفیوژن پھیلارہے ہیں، وسیم اختر نے پوچھا کہ کیا ہم کسی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، آپ کیوں وقت حاصل کرنا چاہ رہے ہیں۔ سماء

SENATE

rabita committee

coordination committee

MAYOR KARACHI

Dr. Farooq Sattar

Kamran Tissori

Workers Convention Amin ul haq

Tabool ads will show in this div