اتحاد میں ہماری اور تقسیم میں مخالفین کی جیت ہے، فیصل سبزواری

کراچی : فیصل سبزواری کہتے ہیں کہ تاریخ لکھے گی کہ کون اصول کے ساتھ کھڑا ہوا، کس نے پسند اور ناپسند کو ترجیح دی، اتحاد میں ہماری اور تقسیم میں مخالفین کی جیت ہے، کچھ لوگ پارٹی میں دھڑا بنانا چاہتے تھے۔

ایم کیو ایم پاکستان (بہادر آباد گروپ) کے رہنماء فیصل سبزواری نے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ آگ بھڑکانے کی بات کرتے تھے، تنظیم کے شہداء کے لواحقین کی امانت ہے، تاریخ لکھے گی کون اصول کے ساتھ کھڑا ہے اور کس نے پسند و ناپسند کو ترجیح دی۔

وہ بولے کہ 23 اگست کے بعد طے ہوا تھا کسی فرد کا نعرہ نہیں لگے گا، 23 اگست سے پہلے ندیم نصرت کنوینر تھے، انہیں بھی رابطہ کمیٹی کی 2 تہائی اکثریت نے عہدے سے ہٹایا۔

فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ اتحاد میں ہماری اور تقسیم میں مخالفین کی جیت ہے، کچھ لوگ پارٹی میں فنکشنل لیگ کی طرح دھڑا بنانا چاہتے تھے۔ سماء

SENATE

rabita committee

coordination committee

Dr. Farooq Sattar

Kamran Tissori

Workers Convention Amin ul haq

Tabool ads will show in this div