طالبان نے مغوی امریکی فوجی کو رہا کرنیکی ویڈیو جاری کردی

اسٹاف رپورٹ


کابل : افغان طالبان نے پانچ سال قبل اغواء کئے گئے امریکن فوجی کو رہا کرنے کی وڈیو جاری کردی ہے جس میں امریکن فوجی کو اکتیس مئی کو طالبان نے افغانستان کے صوبہ خوست میں امریکہ کے حوالے کیا تھا۔
 
افغانستان طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد کی جانب سے سماء کے نمائندے کو بیجھے گئے وڈیو میں  دیکھا جاسکتا ھے کہ امریکن فوجی کو لینے سے پہلے پورے علاقے کی نگرانی امریکن جہازوں نے کی اور بعد میں  ایک امریکی فوجی ہیلی کاپٹر صوبہ خوست کے علاقے بھٹئ میں اترااور ہیلی کاپٹر سےتین امریکن اترے اورامریکی فوجی برگ ڈال کو طالبان نے ان کے حوالے کردیا اور وہ اپنے ساتھ لے گیا۔

طالبان ترجمان کے مطابق امریکہ نے امریکی فوجی کے رہائی کے بدلے پانچ طالبان رہنماوں کو رہا کیا ہے جن کو امریکہ نے گوانتاموبے جیل میں قید میں رکھا ہواتھا۔ سماء

کو

نے

جاری

appeal

امریکی

crimes

Police

Tabool ads will show in this div