ڈاکٹر فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کو اختیار دیدیا

کراچی : ڈاکٹر فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کو بڑی پیشکش کردی، سینیٹ امیدواروں کے چناؤ کا اختیار رابطہ کمیٹی کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ 4 نام دے دیں میں ان کا اعلان کردوں گا، جس کا نام نہیں ہوگا اس کا نامزدگی فارم واپس لے لیا جائے گا، فیصلے کا مقصد تنظیم اور قوم کو تقسیم سے بچانا ہے۔

پی آئی بی کالونی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے ایک بار پھر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا بڑی پیشکش کردی، کہتے ہیں سینیٹ امیدواروں کیلئے اپنی پسند کے 4 نام آپ دے دیں، میں ان کا اعلان کردوں گا، جو نام نہیں ہوگا، اس کو کل یا 18 فروری کو دستبردار کرالیا جائے گا۔

ویڈیو دیکھیں : عامر خان نے فاروق ستار کو جعلساز قرار دیدیا

ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے شہداء کی قربانیاں بچانا چاہتا ہوں، تنظیم اور قوم کو بچانا چاہتے ہیں، سینیٹ امیدواروں کیلئے جو نام رابطہ کمیٹی دے گی وہی تسلیم کروں گا، کچھ معاملات پر آخری فیصلے کا اختیار سربراہ کو ہونا چاہئے، نہیں چاہتا کہ معاملہ عدالتوں میں جا کر ختم ہو۔

مزید جانیے : فاروق ستارسے راہیں جدا کرنے کے بعد رابطہ کمیٹی کی پہلی آزمائش

ڈاکٹر فاروق ستار نے ایک جانب رابطہ کمیٹی کے اختیار کو تسلیم کیا تو دوسری جانب اسے تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی قرار دیتے ہوئے ان کا بلایا گیا ورکرز کنونشن غیر آئینی بھی قرار دے دیا، بولے کہ تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلانا غیر آئینی ہے، گلشن اقبال کا ورکرز کنونشن بھی پارٹی آئین کے خلاف ہے، زبردستی کارکنوں کو لایا جارہا ہے، کنوینر کے انتخاب کیلئے بلایا گیا 18 فروری کا ورکرز کنونشن اپنے شیڈول کے مطابق ہوگا۔

ویڈیو دیکھیں : فاروق ستار نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگ لی

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ میرا فارمولا قوم، پارٹی اور ووٹوں کو تقسیم ہونے سے بچانے کا ہے، روزانہ سیکڑوں اور ہزاروں مسائل کا سامنا رہتا ہے، سینیٹ الیکشن کا معاملہ مسئلہ نہیں تھا اسے بنادیا گیا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار سینیٹ انتخابات میں کامران ٹیسوری کو امیدوار نامزد نہ کرنے پر رابطہ کمیٹی سے ناراض ہوگئے تھے، 5 فروری سے جاری تنازع کے دوران رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر فاروق ستار کو کنوینر کے عہدے سے فارغ کیا تو ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی جوابی وار کرتے ہوئے پوری رابطہ کمیٹی کو تحلیل کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کئے تھے۔

مزید جانیے : ایم کیوایم جنرل ورکرزاجلاس میں کوئی پاورشونہیں ہوگا،خالدمقبول

ایم کیو ایم میں جاری اندرونی تنازع پر مخالفین بھی کھل کر تنقید کرتے نظر آئے، کسی نے اسے پیسے اور اختیارات کی جنگ قرار دیا تو کسی نے ایم کیو ایم کے خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا۔ سماء

SENATE

rabita committee

coordination committee

Dr. Farooq Sattar

Tabool ads will show in this div