شام صدارتی انتخابات میں ٹرن آؤٹ مثبت قرار
اسٹاف رپورٹ
دمشق : شام میں منقعدہ صدارتی انتخابات میں لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، میڈیا اور سرکاری افسران نے ٹرن آؤٹ کو مثبت قرار دیا ہے۔
دارالحکومت دمشق سمیت حکومت کے زیرانتظام علاقوں میں منقعدہ انتخابات میں لوگوں کی بڑی تعداد نے ووٹ کاسٹ کئیے۔ شام کی تاریخ میں پہلی بار الیکشن میں ایک سے زیادہ امیدوار مدمقابل تھے۔ میڈیا اور الیکشن کمیشن کے مطابق ٹرن آؤٹ حوصلہ افزاء رہا، جب کہ سڑکوں پر بشارالااسد کے حامی نتیجے سے قبل ان کی جیت کا جشن مناتے نظر آئے۔ سماء