لاہور قلندر کے کپتان برینڈن میکولم دبئی پہنچ گئے

دبئی : پاکستان سپر لیگ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکولم بھی پی ایس ایل تھری میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئے، جہاں وہ اپنی ٹیم لاہور قلندرز کو جوائن کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکولم پی ایس ایل تھری میں اپنی ٹیم لاہور قلندرز کی قیادت کے لیے دبئی پہنچ گئے۔ لاہور قلندرز کے کپتان کی دبئی آمد کے موقع پر دبئی ایئر پورٹ پر ٹیم مینجمنٹ نے ان کا استقبال کیا۔

اس سے قبل گزشتہ روز لاہور قلندرز کا پاکستانی کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ دبئی پہنچا تھا، جہاں ہوٹل میں آرام کے بعد آج سے ٹیم اپنی ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو ٹیم کی آفیشل ٹی شرٹ پیش کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے لاہور قلندرز کے کرکٹ کے لئے اقدامات اور کشمیر میں ٹیلنٹ ہنٹ پراجیکٹ کو سراہا۔ سماء

PSL season 3

psl 2018

PSL3

PSL2018

Jason Derulo

PSL Third Edition

opening ceremony performers

psl match today live score

cricket match today Pakistan

psl latest news 2018

psl t20 match live score

psl match live

psl friendly games

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div