شمالی افغانستان میں سیلاب کی تباہی،ساٹھ افراد ہلاک،متعددزخمی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


کابل : شمالی افغانستان میں تباہ کن سیلاب سے ساٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، ریلے میں پانچ سو سے زائد مکانات بھی تباہ ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق شمالی صوبے بغلان میں پہاڑوں پر شدید بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، سیلابی ریلے کی زد میں آکر سیکڑوں مکانات تباہ ہوگئے۔ حکام نے ساٹھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

سیلاب متاثرین کیلئے اسکولوں اور اسپتالوں میں ریلیف کیمپیس قائم کر دیئے گئے ہیں،علاقہ مکینوں کا مطالبہ ہے کہ ان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔ صدر حامد کرزئی نے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کیلئے ہر ممکن امداد کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ سماء

میں

کی

MQM

female