بزدل بھارتی فوج نہتے شہریوں کا نشانہ بنا رہی ہے

مظفر آباد : وزیراعظم آزاد کشمیر نے بھارتی فوج کو دنیا کی بزدل ترین فوج قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی صرف اپنی انتخابی مہم کے لئے جنگ چھیڑنا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نفسیاتی دباؤ کے حربے آزما رہی ہے، بھارتی فوج کے اسنائپر نے اسکول وین کے ڈرائیور کو نشانہ بنایا، انیس سو اٹھانوے سے اب تک ایل او سی پر ایک ہزار شہری شہید ہوچکے ہیں لیکن کنٹرول لائن کے بہادر شہری اب بھی وہاں ڈٹے ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سب دست و گریبان ہیں اس لئے بھارت ہم پر حملہ آور ہو رہا ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں موثر طریقے سے اٹھائے۔

ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی اتر پردیش میں ہونےو الی شکست کے بعد انتخابی مہم کے طور پر جنگ چھیڑنا چاہتے ہیں عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ سماء

election campaign

INDIAN ATTACK

Indian Soldiers

RAJA FAROOQ HAIDER

school van

Tabool ads will show in this div