پی ایس ایل 3 : لاہور میں ہونے والے میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز
لاہور : پی ایس ایل تھری کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونیوالے دونوں پلے آف میچز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی، میچز کیلئے ٹکٹوں کے نرخ 1000 سے 6000 ہزار روپے تک رکھے گئے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 20 اور 21 مارچ کو ہونیوالے دونوں پلے آف میچز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز کردیا گیا، شائقین ٹکٹ 1000 سے 6000 روپے تک میں حاصل کرسکتے ہیں، کراچی میں 25 مارچ کو ہونے والے فائنل کے ٹکٹ یکم مارچ سے دستیاب ہوں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ آن لائن بکنگ کرانے والے کوریئر کمپنی سے اپنے ٹکٹ حاصل کرسکیں گے، بچ جانے والے ٹکٹ کاؤنٹرز پر بھی فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے، قذافی اسٹیڈیم میں میچز کیلئے ٹکٹس وقار یونس، وسیم اکرم، فضل محمود، عمران خان، اے ایچ کاردار، ماجد خان، انضمام الحق، نذر محمد، عبدالقادر، جاوید میانداد، سعید احمد اور سرفراز نواز انکلوژر میں دستیاب ہوں گے۔
شائقین آن لائن بکنگ اس ویب سائٹ پر کر سکتے ہیں۔ www.yayvo.com