بداعتقادی کی انتہاء، مرادیں پوری کرنے کیلئے اونٹنی کے مزار کے چکر

دادو : دادو میں ایسے مزار کا پتہ چلا ہے جہاں بے اعتقادی نے گڑھ کرلیا ہے، دادو کے قریب گاجی شاہ مزار اونٹنی کی قبر کی وجہ سے مشہور ہے، لوگ اس حد تک مانتے ہیں کہ اس کے گرد جو 7 چکر کاٹ لے، اس کی مراد پوری ہوجاتی ہے۔

بے اعتقادی عروج پر ہے، دادو میں مرادیں پوری کرنے کیلئے لوگ اونٹنی کی قبر کے چکر لگانے لگے ہیں، دادو کی درگاہ گاجی شاہ پر مریدین اولاد کیلئے سانس بند کر کے 7 چکر لگاتے ہیں، 100 میں سے ایک شخص ہی چکر مکمل کرپاتا ہے۔

لوگ کہتے ہیں سانس بند کرکے قبر کے گرد 7 چکر کاٹنے سے مرادیں پوری ہوتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایسی رسم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اسی مزار کے قریب بلی کی قبر بھی بنی ہے، جس کے بارے میں تاریخ خاموش ہے۔

دوڑنے کی رسم اپنی جگہ لیکن گاجی شاہ کے مزار پر جنات کے ستائے لوگوں کو سکون ملتا ہے، دھمال کو ہی واحد حل سمجھتے ہیں۔ سماء

Tomb

Misconception

Tabool ads will show in this div