عراقی شہر موصل پر القاعدہ کا قبضہ، وزیراعظم کی ایمرجنسی نافذ کرنیکی ہدایت
اسٹاف رپورٹ
بغداد : عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل پر القاعدہ کے داعش گروپ نے قبضہ کرلیا، وزیراعظم نوری المالکی نے پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی جائے۔
داعش گروپ نے 4 دن سے جاری لڑائی کے بعد شہر پر قبضہ کیا، عراقی فورسز نے پسپائی اختیار کرتے ہوئے مرکزی کیمپ خالی کردیا ہے، وزارت داخلہ نے موصل کا کنٹرول فوج کے ہاتھ سے نکلنے کی تصدیق کی ہے۔
سیکڑوں جنگجو شہر میں بھاری اسلحے کے ساتھ گشت کررہے ہیں، عراقی وزیراعظم نے صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے ملکی سالمیت کے تحفظ کا عزم ظاہر کیا ہے۔ سماء