وارم اپ میچ؛کوئٹہ گلیڈیٹرز کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ

راول پنڈی: پی ایس ایل تھری کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے میچ کے لیے کوئٹہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے۔

راول پنڈی میں پی ایس ایل تھری سے قبل پہلا وارم اپ میچ کھیلا جارہاہے۔ میچ پاکستانی وقت کےمطابق شام 6 بجے شروع ہوا ہے۔  میچ کومقابلہ آل اسٹارز کا نام دیاگیاہے۔

میچ کےلیے تمام طالبعلموں کو تعلیمی اداروں کا کارڈ دکھانے پرداخلہ مفت ہے۔ پندرہ سال سے کم عمر شائقین اسٹوڈنٹ کارڈ کے ہمراہ دو اہل خانہ کوشناختی کارڈ کے ہمراہ اسٹیڈیم میں لاسکتے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹیڈ کی قیادت مصباح الحق اور کوئٹہ گلیڈیٹرزکی قیادت سرفرازاحمد کریں گے جبکہ دونوں ٹیموں کو اوونرز بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

میچ کے دوران میوزیکل کانسرٹ کااہتمام بھی کیا گیاہے۔ سماء

PSL 3

Tabool ads will show in this div