عامر خان کی فاروق ستار سے ملاقات پر وضاحت

 

کراچی : ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے سبکدوش کئے گئے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار ملاقات کی تردید کردی، کہتے ہیں کہ جنرل ورکرز اجلاس عید گاہ گراؤنڈ میں ہی ہوگا۔

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کنوینر کے عہدے سے فارغ کئے گئے ڈاکٹر فاروق ستار سے خفیہ ملاقات کی تردید کردی، کہتے ہیں ڈاکٹر فاروق ستار سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا ہے کہ جنرل ورکرز اجلاس عید گاہ گراؤنڈ میں ہی ہوگا، کسی متبادل جگہ جلسہ نہیں کریں گے۔

ویڈیو دیکھیں : فاروق ستار کی نئی سیاسی چال

واضح رہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی (بہادر آباد گروپ) 16 فروری بروز جمعہ کو کارکنوں کا بڑا اجتماع کرے گی جبکہ ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی 18 فروری کو کارکنان کے ذریعے کنوینر کے انتخاب کا اعلان کر رکھا ہے۔ سماء

rabita committee

coordination committee

Dr. Farooq Sattar

Bahaddurabad

Tabool ads will show in this div