اربوں کی کرپشن؛شرجیل میمن اوردیگرپرفردجرم عائد

کراچی:محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کے کرپشن کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی۔ احتساب عدالت نے شرجیل میمن اور دیگر ملزمان پر فردجرم عائد کردی۔

احتساب عدالت نےمحکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کے کرپشن کیس سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن اوردیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان پر فرد جرم بند کمرے میں عائد کی گئی۔

ملزمان نے کمرہ عدالت میں صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔

دیگرملزمان میں سابق سیکرٹری اطلاعات ذوالفقارشلوانی،یوسف کابرو،انعام اکبر،سید منصور ہاشمی ، الطاف حسین میمن ،عمر شہزاد خان، سید نوید ، سید مسعود ہاشمی شامل ہیں۔

SHARJEEL MEMON

corruption case

Accountibility court

indictment

Tabool ads will show in this div