فلوریڈا کے اسکول میں فائرنگ سے 17 افراد ہلاک

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/02/US-SCHOOL-FIRING-UPD-15-02.mp4"][/video]

واشنگٹن: امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر پارک لینڈ میں ایک مقامی اسکول میں سابق طالب علم نے فائرنگ کرکے 17 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 17 افراد کو قتل کرنے والے سابق طالب علم نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ مسلح شخص کی پہچان نکولس کرز کے نام سے ہوئی اور اسکو نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر اسکول سے نکال دیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ 12 افراد کو اسکول کے اندر، دو کو باہر اور ایک شخص کو باہر گلی میں قتل کیا گیا، جبکہ زخمی ہونے والے مزید دو افراد اسپتال میں دم توڑ گئے۔

واضح رہے کہ فائرنگ کا حالیہ واقعہ امریکی اسکول میں ہونے والا 18 واں واقعہ ہے۔ سماء/ایجنسی

17 Dead

Tabool ads will show in this div