پی ایس ایل 3 کے پاکستان میں ہونیوالے میچز کے ٹکٹوں کا اعلان
لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 3 کے پاکستان میں ہونیوالے 3 میچوں کیلئے ٹکٹوں کا اعلان کردیا، ایک ہزار سے 6 ہزار روپے تک قیمت کے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی۔
پی سی بی ترجمان کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے پاکستان میں ہونیوالے 3 میچوں کیلئے جنرل انکلوژر کے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار جبکہ دیگر ٹکٹوں کے نرخ 6 ہزار تک رکھے گئے ہیں۔
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل 3 کے پاکستان میں میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت کل (جمعرات) سے شروع ہوگی، ديگر تفصيلات کا اعلان بھی کل کیا جائے گا۔

پی سی بی ترجمان کہتے ہیں کہ پی ایس ایل کیلئے مختلف اسٹینڈز کے ٹکٹوں کی قیمت کا اعلان بھی جمعرات کو کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری سے ہوگا، ایونٹ 25 مارچ تک جاری رہے گا۔ سماء