اسلام آبادیونائیٹیڈ کی ہررن کےبدلےایک درخت لگانےکی مہم

اسلام آباد: ہررن کے بدلے ایک درخت۔سیزن تھری سےپہلے ہی یونائیٹڈ کی شجرکاری مہم میں تیزی آگئی۔ ٹیم کے بڑوں نے درخت لگایا۔ پہلے سیزن کی فاتح ٹیم کے کپتان مصباح الحق اعزاز کی واپسی کے لئے پر امید ہیں۔

ون رن ون ٹری۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے شجر کاری مہم تیز کردی۔ اسلام آباد کے فاطمہ جناح پارک میں درخت لگانے ٹیم کے بڑے پہنچ گئے۔

کپتان مصباح الحق یونائیٹڈ کے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں سے متاثر ہیں۔ کپتان نے ٹیم کی تیسرے سیزن میں کامیابی کے لئے امیدیں روشن قراردےدیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اپنے بلے بازوں  کے ہر رن کی خوشی ایک درخت لگا کر منائے گی۔ ٹیم اونر علی نقوی مہم میں سب سے آگے ہیں۔ سماء

ISLAMABAD UNITED

PSL 3

Tabool ads will show in this div