وزیرستان میں ضرب عضب،عالمی ابلاغ عامہ کی نظریں پاکستان پر
اسٹاف رپورٹ
لندن/نیویارک: شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے آپریشن پر عالمی میڈیا کی بھی نظریں جمی ہیں، ذرائع ابلاغ مسلسل اس کی رپورٹنگ کررہے ہیں اور اسے شہہ سرخیوں میں جگہ دی ہوئی ہے۔
پاک فوج کی ضرب عضب کی عالمی میڈیا پر بھی شہہ سرخیاں بنی ہوئی ہیں، پاکستان کے ساتھ غیرملکی ذرائع ابلاغ نے آپریشن کو بلیٹن میں بریکنگ نیوز بناکر نشر کیا۔
بی بی سی اردو نے فیصلہ کن جنگ کی سرخی لگائی تو بی بی سی انگلش نے پاک فوج کے آپریشن کو بڑی کارروائی قرار دیا، الجزیرہ نے رپورٹ دی کہ قبائیلی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف یہ جامع آپریشن ہے۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق شمالی وزیرستان آپریشن کراچی ایئرپورٹ حملے کے بعد بڑی کارروائی ہے، عرب اور بھارتی میڈیا نے بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی نمایاں کوریج کی۔ سماء