کوئٹہ میں رواں سال درجنوں افراد دہشت گردحملوں کا نشانہ بن گئے
اسٹاف رپورٹر
کوئٹہ: کوئٹہ میں اس سے پہلے بھی زائرین کی بسوں پر فائرنگ کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔
کوئٹہ میں ایک بار پھر زائرین کی بس کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔۔۔ لک پاس کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم دہشت گردوں نے ایران جانے والی زائرین کی بس پر فائرنگ کی جس سے متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی رضاکار ایمبولینسوں میں پہنچے جہاں انہوں نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو بولان میڈیکل سینٹر منتقل کیا ہے ۔۔۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اس سے پہلے چھ مئی کو مغربی بائی پاس سے منسلک ہزارہ قبرستان میں دہشت گردوں نے فائرنگ کی ،، جس سے سات افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔
18 مئی کو ہزار گنجی کے قریب کلی کمالو میں گاڑی پر فائرنگ سے چھ افراد جاں بحق ہوئے ۔ فائرنگ کا ایک اور بڑا واقعہ بائیس جون کو مغربی بائی پاس پر پیش آیا ، جب مسلح افراد نے تفتان جانے والی مسافر کوچ کو نشانہ بنایا ،، جس سے دو افراد ہلاک ہوئے۔
انتیس جولائی کو بھی کوئٹہ میں زائرین کی بس پر فائرنگ ہوئی تھی جس میں سات افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔۔۔