پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب؛سچل بینڈقومی ترانہ پرفارم کرےگا

کراچی: پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب کو مزید شاندار بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ایونٹ  میں پاکستان کا قومی ترانہ سچل بینڈ پیش کرے گا۔بینڈ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی پرفارم کرچکا ہے۔

پی ایس ایل سیزن تھری شروع ہونےوالاہے۔ افتتاحی تقریب کے رنگوں میں اضافہ ہوگیاہے۔ سچل بینڈ  یونائیٹڈ نیشن میں قومی ترانے کی دھنیں بکھیرنے کے بعداب پی ایس ایل تھری میں پرفارم کرے گا۔

افتتاحی تقریب میں صوفی، کلاسیکل اور پاپ میوزک کا بھی تڑکا لگے گا۔عابدہ پروین صوفیانہ کلام پیش کریں گی۔

علی ظفر اور شہزاد رائے سمیت امریکی پاپ اسٹارکی پرفارمنس کا پہلے ہی اعلان ہوچکا ہے۔ سماء

PSL 3

Tabool ads will show in this div