یوکرائن،باغیوں،فورسزکےدرمیان لڑائی سےعوام کی زندگی عذاب

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


کیف : یوکرین میں علیحدگی پسندوں اور سرکاری فورسز کے درمیان جاری جھڑپوں نے عام لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔

اندورونی شورش اور بیرونی سازشوں سے یوکرین کے عام شہری بہت پریشان ہیں۔ جا بہ جا موجود مسلح افراد لوگوں کو انجانے خوف اور خدشات میں مبتلا رکھتے ہیں، مارکیٹیں اور کاروبار بند ہونے سے روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

سیکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان آئے روز کی جھڑپوں سے سویلین ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، خانہ جنگی سے متاثرہ مشرقی علاقوں اور دونسٹک سے کیف اور دیگر مغربی شہروں کی جانب ہجرت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سماء

Vidya Balan

gold

Tabool ads will show in this div