شام کے پناہ گزین بھی فضائی حملوں کی زد میں آگئے

اسٹاف رپورٹ


دمشق : شام کے سرحدی علاقے میں قائم پناہ گزین کیمپ بھی فضائی حملوں کی زد میں آگیا۔ بمباری میں بیس افراد مارے گئے۔ متاثرین محدود مال و اسباب سے بھی محروم ہوگئے۔

شامی فوج نے اپنے شہروں کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا، لیکن پناہ گزین کیمپوں میں جان بچانے والے بھی محفوظ نہ رہے۔ سرکاری فوج کےہیلی کاپٹروں نے اردن سرحد پر اس پناہ گزین کیمپ کو شیلنگ کا نشانہ بنایا۔ بیس افراد جان سے گئے، کئی خیمے اجڑ گئے۔ مال و اسباب برباد ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق خیمہ بستی میں پندرہ ہزار شامی پناہ گزین مقیم ہیں۔ حملے سے قبل محفوظ تصور کئیے جانے والا یہ مقام پر اب رہائش کے قابل نہیں۔

ہلاک شدگان کی تدفین اسی خیمہ بستی میں کی گئی۔ وحشیانہ حملے پراین جی اوز بھی چیخ پڑیں۔ واقعہ کے باعث شام ترک۔ اور شام اردن سرحد پر واقع پناہ گزین کیمپوں میں بھی تشویش کی لہردوڑگئی ہے۔ سماء

میں

کی

کے

kunduz

figure

mistake

kalam

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div