سلمان مجاہد نےنوکری کاجھانسہ دیکرزیادتی کا نشانہ بنایا؛خاتون کا سنگین الزام
کراچی: ایم کیو ایم رہنما سلمان مجاہد کا ایک اور بڑا اسکینڈل سامنے آگیا ۔ ایک خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ سلمان مجاہد نے بھانجی بنا کر نوکری کا جھانسہ دیااور پارلیمنٹ لاجز میں زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ڈرایا دھمکایا۔
اس مرتبہ ایک خاتون نے سلمان مجاہد بلوچ پر زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنی درخواست گلشن اقبال تھانے میں جمع کرادی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے کارکن پر اسلحہ تاننے کے الزام پر سلمان مجاہد کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کے بعد ایک اور سنگین الزام سامنے آگیا ہے۔
سلمان مجاہد کے خلاف علینہ نامی خاتون نے گلشن اقبال تھانے میں درخواست جمع کرادی۔ خاتون کا موقف ہے کہسلمان مجاہد نےبھانجی بناکرنوکری کےبہانے اسلام آباد بلایااور پارلیمنٹ لاجز میں زیادتی کی۔
خاتون کے مطابق زیادتی کے بعد سلمان مجاہد نے مجھ سے معافی مانگی اور شادی کا وعدہ بھی کیا۔ بعد ازاں مجھے ڈرایادھمکایا اور میری ماں اوربھائی کومارنے کی دھمکی بھی دی ۔
خاتون نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ سلمان مجاہد نے خفیہ کیمروں سےنازیبا ویڈیو بنائی اوربلیک میل کیا۔ویڈیو کے عوض 40لاکھ روپے کا تقاضہ بھی کیا گیا۔ سلمان مجاہد نے میرے بھائی کو اغوا کیااورعابد ٹاؤن لے جا کر تشدد کیا۔