عاصمہ جہانگيرکی میت گھرمنتقل،نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی
لاہور : انسانی حقوق کی چیمپئن اور سابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر کی میت کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے، مرحومہ کی نماز جنازہ آج تین بچے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والی آئرن لیڈی مرحومہ عاصمہ جہانگير کی میت کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔ عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی۔
اہل خانہ کے مطابق عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ دوپہر تین بجے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔ ملک کی نامور شخصیت، وفاقی وزراء اور وکلاء برداری کی بڑی تعداد کی نماز جنازہ میں شرکت متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق اہل خانہ کا کہنا ہے کہ معروف شخصیت عاصمہ جہانگیر کا نماز جنازہ پڑھائیں گے۔
عاصمہ جہانگیر کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی صاحبزادی سلیمہ آج بیرون ملک سے واپس پاکستان پہنچیں گی، جس کے بعد ان کی تدفین، ان کے فارم ہاؤس بیدیاں روڈ پر کی جائے گی۔ سماء