توہین عدالت کیس،طلال چوہدری چپ چپ سپریم کورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد : ن لیگی رہنما طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج پھر ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہو گی۔ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

 

وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کوعدلیہ مخالف تقریر پر آرٹیکل 184 تین کے تحت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ طلال چوہدری کو وکیل کرنے کے لیے مانگی گئی تین ہفتے کی مہلت کے جواب میں ایک ہفتے کی مہلت دی گئی تھی ۔

 

ذرائع کے مطابق آج طلال چوہدری جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے سامنے پیش ہوں گے۔ واضح رہے طلال چوہدری نے گوجرانوالہ کے جلسے میں مبینہ طور پر ججز کے خلاف توہین آمیز زبانُ استعمال کی تھی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی جے آئی ٹی اور عدلیہ کو نشانہ بنانے پر سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کی تقریروں کی ٹرانسکرپٹ اٹارنی جنرل کو عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ سماء

SC

JOURNALIST

contempt court

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div