مجھے ذلت کے ساتھ نکالا گیا،فاروق ستار

کراچی: متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں کہ کچھ لوگوں کو ميري سربراہي کھٹک رہي ہے۔ افسوس ہوتا ہے کہ جو ميں سوچ نہيں سکتا تھا وہ ہوگيا، مجھے ذلت کے ساتھ نکالا گيا۔


پی آئی بی کالونی میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ميرے پاس کوئي ثبوت نہيں ہے کہ کون سازش کررہا ہے لیکن یہ مائنس ٹو کا فارمولا ہے جس پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ معاملہ میری سربراہی کا تھا، کامران ٹیسوری کا نہیں۔ انہوں نے کہا نقصان صرف مہاجروں کا ہوگا۔

فاروق ستار نے کہا کہ خالد مقبول اچھے آدمی ہے، میرے بھائی ہیں لیکن الیکشن کمیشن نے کہہ ديا کہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کون لیڈر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وسیم اختر اور نیر رضا ملازمین پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ خواجہ اظہار وہاں نہیں جارہے ہیں اور میری اطلاع ہے کہ سردار بھائی بھی وہاں نہیں جا رہے۔ ہیرسوہو، قادرخانزادہ، ذاکر اور شاہد بھائی واپس آجائیں، جن کے نام ليے ہیں وہ خاص طور پر آجائیں۔ سماء

rabita committee

KHALID MAQBOOL

FAROOQ SATTAR

kamran tessori

Tabool ads will show in this div