این اے 154 ضمنی انتخاب شفاف قرار
لودھراں : ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے این اے 154 ضمنی انتخاب شفاف قرار دے دیا، کہتے ہیں فوج کی وجہ سے کہیں سے دھاندلی کی شکایت نہیں ملی، تمام اداروں نے مل کر الیکشن کو شفاف بنایا۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ابرا احمد جتوئی نے این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن کو شفاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب صاف و شفاف انداز میں ہوئے، فوج کی وجہ سے کہیں سے دھاندلی کی شکایت نہیں ملی، تمام اداروں نے مل کر الیکشن کو شفاف بنایا۔
وہ بولے کہ آخری وقت میں پیپلزپارٹی نے شکایت کی، پی پی پی امیدوار کی شکایت کا علم نہیں۔
مزید جانیے : لودھراں ضمنی انتخاب، پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
واضح رہے کہ این اے 154 لودھراں میں جہانگیر ترین کی نااہلی کے باعث خالی ہونیوالی نشست پر آج ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی، پی ٹی آئی امیدوار علی ترین اور مسلم لیگ ن کے اقبال شاہ کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔ پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ سماء