این اے 154 لودھراں: مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی سے نشست چھین لی

لودھراں : این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب کا معرکہ مسلم لیگ ن کے پیر اقبال شاہ نے مار لیا، پی ٹی آئی کو غیر متوقع طو ر پر شکست کا سامنا کرنا پڑا،  تمام 338 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری  نتائج کے مطابق ن لیگ نے ایک لاکھ 13 ہزار 230 ووٹ حاصل کئے، علی ترین کو 85 ہزار 690 ووٹ ملے، پیر اقبال شاہ کو حریف امیدوار پر  27 ہزار 540 ووٹوں کی واضح برتری حاصل رہی، تحریک لبیک پاکستان کو 10ہزار 227 اور پیپلزپارٹی امیدوار کو 3181 ووٹ لے سکی۔

این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب کیلئے 10 امیدوار مدمقابل ہیں، پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین اور مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر محمد اقبال شاہ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، پیپلز پارٹی نے مرزا علی بیگ اور تحریک لبیک پاکستان نے ملک اظہر کو میدان میں اتارا ہے۔

سماء کو این اے 154 لودھراں کے تمام 338 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوگیا،  مسلم لیگ ن نے پاکستان تحریک انصاف سے لودھران کی نشست چھین لی،  پیر اقبال شاہ نے ایک لاکھ 13 ہزار 228 ووٹ حاصل کئے، دوسرے نمبر پر جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین 85 ہزار 690 ووٹ لے سکے، جبکہ دیگر امیدواروں میں تحریک لبیک پاکستان کے ملک اظہر نے 10 ہزار 227 ووٹ لئے، پاکستان پیپلزپارٹی کا امیدوار مرزا علی بیگ 3181 ووٹ لے سکا اور ان کی ضمانت ضبط ہوگئی۔

ویڈیو دیکھیں : علی خان ترین کی بچوں کے ساتھ شرارتیں

 

حلقے میں پولنگ کے دوران پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا، کئی مواقع میں صورتحال کشیدہ بھی ہوئی، پولنگ اسٹیشن چک 387 میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنان میں تصادم ہوگیا، جھگڑے کے دوران 3 افراد زخمی ہوگئے، پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔

 

مزید جانیے : آج علی ترین ہی جیتے گا

 

این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب کیلئے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک سے 338 پولنگ اسٹیشنز پر بلا تعطل پولنگ کا عمل جاری رہا، حلقے میں ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 31 ہزار ہے جبکہ حلقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، 2 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں نے حفاظتی فرائض انجام دیئے۔

 

مزید جانیے : این اے 154 ضمنی انتخاب شفاف قرار

 

این اے 154 لودھراں کی نشست سپریم کورٹ سے اثاثہ جات کیس میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جہانگیر ترین کے نااہل ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ سماء

PTI

IMRAN KHAN

by polls

JAHANGIR TAREEN

POLLING

na 154

Vote Counting

Ali Khan Tareen

Article 62(1)(f)

Iqbal Shah

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div