مری میں دلہا دلہن جاں بحق

مری : مری میں دو مختلف حادثات میں دلہا دلہن سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے ضروری کارروائی کیلئے لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردیں۔

تفصیلات کے مطابق مری کے علاقے مسیاڑی لنک روڈ کے گھر میں گیس لیکج سے دم گھٹنے کے باعث پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

 

پولیس کے مطابق مرنے والوں میں تین بچے، دو خواتین بھی شامل ہیں۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کمروں میں ہوا کا گزر نہ ہونے کے باعث تمام افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے۔

 

دوسری جانب موہڑہ عیسوال کے گھر میں اس وقت صف ماتم بچھ گیا جب اہل خانہ نے دلہا اور دلہن کو کمرے میں مردہ پایا۔ ذرائع کے مطابق نوبیتا جوڑا کے کمرے میں سردی سے بچاؤ کیلئے ہیٹر لگا تھا۔ جوڑے کی کل ہی شادی ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق بظاہر لگتا ہے کہ دلہن دلہا نے سردی سے بچنے کیلئے ہیٹر کا استعمال کیا، جس کے بعد گیس لیک ہونے اور دم گھٹنے سے اندوہناک واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش شروع کردی۔ سماء

MURREE

GAS LEAKAGE

bride and groom

couple died

Tabool ads will show in this div