ایشیا اورمشرق وسطی سمیت کئی ممالک میں پہلاروزہ افطارکرلیاگیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


لندن/دبئی/واشنگٹن : ایشیا اور مشرق وسطیٰ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آج دوسرا روزہ ہے، مسلمانوں نے پہلا روزہ افطار کرلیا۔

کئی ممالک میں رحمتوں اور برکتوں کی بارش میں مہمان مہینے کی پہلی افطار ہوگئی، متحدہ عرب امارات میں روایتی انداز میں توپ کا گولا چلا کر پہلی افطار کا اعلان کیا گیا۔

ملائیشیا کے بازاروں میں بھی کھانے پینے کے اسٹالز لگائے گئے، جہاں سے خریداری کرنے والوں نے میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ روزہ کھولا۔   انڈونیشیا کے مسلمانوں نے بھی پہلی افطار پر روایتی کھانے دسترخوان کی زینت بنائے۔ ماہ صیام کے پہلے روزہ کا فیض چین کے مسلمانوں نے بھی اٹھایا۔ دارالحکومت بیجنگ اور دیگر شہروں میں پہلی افطار کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

افغان دارالحکومت کابل میں بھی کھانے پینے کی دکانوں پر رش رہا اور مساجد میں اجتماعی طور پر روزہ افطار کیا گیا۔ فلسطین اور دیگر ممالک میں بھی رمضان کے پہلے روزے کے لئے خصوصی تیاریاں کی گئی تھیں۔ سماء

میں

سمیت

expenses

Tabool ads will show in this div