انتہاپسند آئی ایس آئی ایس کا عراق میں خلافت کے قیام کا اعلان
اسٹاف رپورٹ
بغداد: عراق اور شام میں جنگجو گروہ داعش نے زیر قبضہ علاقوں میں خلافت کے نفاذ کا اعلان کردیا۔ تنظیم کے سربراہ ابوبکرالبغدادی خلیفہ مقررہوگئے۔
عراق میں خانہ جنگی اور حکومت کے خلاف مسلح تحریک اہم مرحلے میں داخل ہوگئی، جنگجو تنظیم داعش نے عراق اور شام کے زیر اثرعلاقوں میں سربراہ ابوبکر البغدادی کی خلافت کے نفاذ کا اعلان کردیا۔
خلافت کا اعلان انٹرنیٹ پر آڈیو پیغام میں کیا گیا۔ خلافت کا یہ نظام شام کے شہر حلب سے عراق کے شہر دیالہ تک نافذ العمل ہے۔ اس حصے کو داعش نے اسلامی ریاست کا نام دیا ہے، جب کہ سرکاری فوج شہر تکریت واپس حاصل کرنے کی کوششیں کررہی ہے۔ تاہم تمام ساز و سامان کے باوجود کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔ روس کی جانب سے عراقی حکومت کی مدد کیلئے بھیجے گئے دس جنگجو طیارے بھی عراق پہنچ گئے ہیں۔ سماء