ٹھگ کے قاتل نینوں نے دلوں کو ٹھگ لیا، خواتین دیوانی ہوگئیں

اسٹاف رپورٹ


کیلی فورنیا : امریکا میں اسلحہ رکھنے کے الزام میں سلاخوں کے پیچھے جانے والے شخص نے خواتین کے دل کے چرالیے، پولیس حکام نے ملزم کی تصویر اپنے فیس بک پیج پر کیا ڈالی کمنٹ اور لائیک کرنے والیوں کی لائن لگ گئی۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ٹھگ نے دلوں کو ٹھگ لیا، جیرمی میک کے نیلے نینوں نے خواتین کو دیوانہ بنادیا۔ اسلحہ رکھنے،چوری کرنے اور مارپیٹ کے جرم میں جیل جانے والا جیرمی کئی دلوں کو گھائل کرچکا ہے۔

سوشل میڈیا پر کئیے گئے تبصرے اسکا منہ بولتا ثبوت ہیں، کیلی فورنیا پولیس کے مطابق ہزاروں خواتین اسکی فوٹو کو لائیک کرچکی ہیں۔ کوئی جرمی پر دل ہارنے کے اعتراف کررہا ہے، تو کہیں مشورہ دیا جارہا ہے کہ پیسے کمانے کیلئے جرم کیوں کرتے ہو تمہیں تو ماڈلنگ کرنی چاہیے۔

ایک خاتون نے اسے اپنے گھر ڈاکہ ڈالنے کی دعوت دے ڈالی، فوٹو شاپ کے ذریعے امریکی خاتون اول کے دل میں بھی گھر کرادیا گیا ہے، لیکن کیا کریں، حسیناؤں کا یہ ہیرو شادی شدہ نکلا اور دو سال بعد ہی جیل سے باہر نکلے گا۔ سماء

کے

کو

Hayatabad

نے

orakzai

privilege

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div