سنجوان کیمپ مبینہ حملہ، پاکستان کی بھارتی الزام کی شدید مذمت

اسلام آباد : مقبوضہ کشمیر میں سنجوان کیمپ پر مبینہ حملے سے متعلق پاکستان نے بھارتی الزامات مسترد کر دیئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا کہ کسی بھی واقعہ کی مکمل تحقیقات سے قبل الزامات بھارتی وطیرہ ہے، بھارتی میڈیا گمراہی اور جنگی جنون پیدا کر رہا ہے، ایسے ہتھکنڈے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سنجوان کیمپ پر حملے کے حوالے سے بھارتی میڈیا ، پولیس اور حکام کے بیانات مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ تمام مشکلات کے باوجود کشمیری عوام حق خودارادیت کیلئے پرعزم ہیں، امید ہے دنیا بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے روکے گی اور کنٹرول لائن، ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزیوں کا نوٹس لے گی۔ سماء

FO

FOREIGN OFFICE

Afzal Guru

BIPIN RAWAT

Maqbool Butt

Tabool ads will show in this div