فلسطینی نوجوان کی لاش برآمدہونےپرفلسطین واسرائیل میں جھڑپیں

اسٹاف رپورٹ


مقبوضہ بیت المقدس : مقبوضہ بیت المقدس کے جنگل سے فلسطینی نوجوان کی لاش ملنے کے بعد فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

فلسطینی نوجوان کی لاش ملنے پر لواحقین اور دیگر فلسطینی مشتعل ہوگئے، فلسطینی مظاہرین نے اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا اور اسرائیل کے خلاف نعرے بلند کیے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر آنسو گیس سے شیلنگ کی گئی۔ بہت دیر تک فلسطینی جوانوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہی۔ اسرائیلی نوجوانوں کی پراسرار ہلاکت کے بعد فلسطینی نوجوان کے اغواء اور قتل سے صورت حال مزید کشیدہ ہوگئی ہے۔ سماء

engro

Tabool ads will show in this div