عاصمہ جہانگیر کا انتقال، سندھ میں ایک روز سوگ

کراچی : معروف قانون دان اور انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر آج سندھ بھر میں ایک روز سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت نے آج ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے، اس موقع پر سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور پارٹی پرچم سرنگوں رہے گا۔

   

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق آج پارٹی کی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر عاصمہ جہانگیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ریفرنس کا اہتمام کیا جائے گا۔

پارٹی عہدے داروں کے مطابق مرحومہ کے ایصال ثواب اور بلند ترجات کیلئے قرآنی خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ سماء

mourning

lawyer

FUNERAL

Tabool ads will show in this div