لودھراں این اے 154،اہم حلقے کا بڑا مقابلہ، پولنگ جاری

لودھراں : قومی اسمبلی کا اہم حلقہ این اے 154 میں ضمنی انتخاب آج ہو رہا ہے، جہاں علی خان ترین سمیت 10 امیدوار میدان میں اتریں گے۔

لودھراں : قومی اسمبلی کا اہم حلقہ این اے 154 میں ضمنی انتخاب آج ہو رہا ہے، جہاں علی خان ترین سمیت 10 امیدوار میدان میں اتریں گے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب کا معرکا آج ہو رہا ہے۔ آٹھ بجے حلقے میں پولنگ کا آغاز ہوگیا، جو بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنوں پر سامان پہنچا دیا گیا ہے۔

این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخاب کیلئے 10 امیدوار مدمقابل ہیں۔ پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین اور مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر محمد اقبال شاہ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

حلقے میں 338 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ 4 لاکھ 31 ہزار افراد حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ حلقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ 2 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار فرائض انجام دیں گے۔ فوج بھی تعینات ہوگی۔

پیپلز پارٹی نے مرزا علی بیگ اور تحریک لبیک پاکستان نے ملک اظہر کو میدان میں اتارا ہے۔ نشست سپریم کورٹ سے جہانگیر ترین کے نااہل ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ سماء

PTI

IMRAN KHAN

by polls

JAHANGIR TAREEN

POLLING

na 154

Ali Khan Tareen

Article 62(1)(f)

Tabool ads will show in this div