لوگوں کو اٹھانا اور غائب کرنا قابل قبول نہيں: وزیرداخلہ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
کراچی: وزیرداخلہ چوہدری نثار کہتے ہیں لوگوں کو اٹھانا اور غائب کرنا قبول نہيں۔  ايم کيوايم نے کسی کو ہٹانے کا مطالبہ نہيں کيا۔ کميٹی شکايات کی تحقيقات کرے گی ۔ کراچی کا امن تباہ کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

چوہدری نثار نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ متحدہ نے کچھ لاپتا کارکنوں کی فہرست دی ہے لیکن کسی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ نہیں کیا۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا بھتہ خور کراچی کا سب سے بڑامسئلہ ہیں۔  یہ لوگ چھتری کسی کی بھی اوڑھیں، بچ نہیں سکتے۔

چوہدری نثار نے واضح کیا کہ آپریشن کو شفاف رکھنے کے لئے کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں اور کسی سے زیادتی نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کميٹی شکايات کی تحقيقات کرے گی ۔

وزیرداخلہ کراچی آئے توسب کچھ واضح کرگئے کہ شہر میں بدامنی کسی صورت قبول نہیں اور مجرموں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کسی کو تشدد کی اجازت ہے نہ ہی لاپتا کرنے کی۔ سماء

اور

کو

Hamza Ali Abbasi

وزیرداخلہ

woes

Tabool ads will show in this div