پی آئی بی فیصلوں کا متحدہ سے کوئی تعلق نہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

کراچی : ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں شخصیات تبدیل ہوتی رہیں گی قافلہ بڑھتا رہے گا، آج کے اقدام کے بعد ایم کیو ایم تقسیم نہیں ہوئی، پی آئی بی فیصلوں کا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں۔

ایم کیو ایم نئے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ ہم نے کسی اصول کی خلاف ورزی نہیں کی، آج کے اقدام کے بعد ایم کیو ایم تقسیم نہیں ہوئی، شخصیات تبدیل ہوتی رہیں گی، قافلہ بڑھتا رہے گا، جس مرحلے سے گزرا ہوں یہ تیسری مرتبہ ہوا، پی آئی بی جانے والوں کو کہتا ہوں آپ کا سربراہ آپ کو بلارہا ہے۔

تفصیلات جانیے : ڈاکٹر فاروق ستار کنوینر کے عہدے سے فارغ

تفصیلات جانیے : ثابت ہوگیا مسئلہ ایم کیو ایم پاکستان پر قبضے کا تھا، فاروق ستار

وہ بولے کہ یہ تنظیم اصولوں اور آئین کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، الزامات کا جواب اپنے رویہ سے دے دیا، کہا جارہا تھا حقیقی ٹو بننے جارہی ہے، عامر خان کیلئے بہترین موقع تھا کنوینر بننے کا تاہم انہوں نے خود میرا نام تجویز کیا۔

مزید جانیے : رابطہ کمیٹی کا خط کام کرگیا؛فاروق ستار ہاتھ ملتے رہ گئے

مزید جانیے : لیڈراختیارنہیں،اعتماد مانگتا ہے؛خالد مقبول

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا ہے کہ 18 مارچ کو یوم تاسیس تاریخی ہونا چاہئے، پی آئی بی میں ہونیوالے فیصلوں کا ایم کیو ایم سے تعلق نہیں، کل سے تمام ساتھی میدان عمل میں اتریں گے، میں اور آپ تنظیم کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔

مزید جانیے : ڈاکٹر فاروق ستار کو بڑی پارٹی سے شمولیت کی دعوت آگئی

ویڈیو دیکھیں : رابطہ کمیٹی تحلیل کرنے کا مطالبہ

واضح رہے کہ 5 فروری سے جاری چپقلش کے کئی نشیب و فراز آئے اور آج رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر فاروق ستار کو کنوینر کے عہدے سے فارغ کرکے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو نیا کنوینر مقرر کردیا تھا تاہم ڈاکٹر فاروق ستار نے فیصلہ مسترد کرتے ہوئے جنرل ورکرز اجلاس میں رابطہ کمیٹی کو فارغ کرنے اور 17 فروری کو انٹراپارٹی الیکشن کرانے کا اعلان کردیا۔ سماء

rabita committee

coordination committee

FAROOQ SATTAR

Farooq

Dr Khalid Maqbool Siddiqui

MQM-P

MQMP

Muttahida Qaumi Movement-Pakistan

Kamran Tissori

Tabool ads will show in this div