رابطہ کمیٹی فارغ، 17 فروری کو ایم کیو ایم میں انٹرا پارٹی انتخابات کا اعلان

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈٓاکٹر فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کو فارغ کرتے ہوئے 17 فروری کو انٹراپارٹی انتخابات کا اعلان کردیا، کہتے ہیں میں نے کہا تھا چک چک بند کرو ورنہ سب کی بولتی بند کردوں گا، رابطہ کمیٹی کے تمام اختیارات ختم کردیئے۔ انہوں نے رابطہ کمیٹی کو چیلنج کیا کہ ہمت ہے تو نئی پارٹی بنا کر دکھاؤ، پی ایس پی والوں نے کم از کم نئی پارٹی تو بنائی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے بڑے فیصلے کا جواب بھی بڑے فیصلے سے دے دیا، پی آئی بی کالونی میں ورکرز کنونشن کے دوران پوری رابطہ کمیٹی فارغ کردی، ساتھ ہی 17 فروری کو انٹرا پارٹی انتخابات کا بھی اعلان کردیا، کہتے ہیں سینیٹ الیکشن سے پہلے پارٹی انتخابات ہوں گے۔

ڈاکٹر فاروق ستار بولے کہ میں نے کہا تھا چک چک بند کرو ورنہ سب کی بولتی بند کردوں گا، رابطہ کمیٹی کے تمام اختیارات ختم کردیے، یہ لوگ پوری پارٹی کو لے اڑنے کا خواب دیکھ رہے ہیں، ہمت ہے تو نئی پارٹی بنا کر دکھائیں، پی ایس پی والوں نے کم از کم نئی پارٹی تو بنائی، پہلے پارٹی انتخابات ہوں گے پھر 2018ء کے الیکشن کی تیاری ہوگی۔

مزید جانیے : ڈاکٹر فاروق ستار کو بڑی پارٹی سے شمولیت کی دعوت آگئی

ویڈیو دیکھیں : رابطہ کمیٹی تحلیل کرنے کا مطالبہ

وہ کہتے ہیں کہ آج پارٹی میں صفائی ضروری ہے، اسی گراؤنڈ میں پولنگ اسٹیشن بنائیں گے، نام نہاد رابطہ کمیٹی کو 2 شوکاز نوٹس بھیجے، مجھ سے پنگا لینے کا نتیجہ بھی دیکھ لو، پی آئی بی میں 2 تہائی کا چکر نہیں، 3 تہائی ہے، کہتا تھا مجھے کنوینر رہنے دو لیڈر نہیں بننا۔

تفصیلات جانیے : ڈاکٹر فاروق ستار کنوینر کے عہدے سے فارغ

تفصیلات جانیے : ثابت ہوگیا مسئلہ ایم کیو ایم پاکستان پر قبضے کا تھا، فاروق ستار

ڈاکٹر فاروق ستار نے ورکرز کنونشن کے دوران ورکر پاور سوپر پاور کا نیا نعرہ بھی متعارف کرادیا، تمام فیصلوں پر ورکرز سے رائے لی اور اعلان کیا۔ فاروق ستار کے جلسے میں سابق رہنماء ایم کیو ایم سلیم شہزاد نے شریک ہوگئے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ان شاء اللہ بہادر آباد بھی لیں گے،  دعاگو ہوں کہ اللہ ہمیں یکجا اور منظم رکھے، ہم تصادم کا راستہ اختیار نہیں کریں گے، جو بہادر آباد والوں کے ساتھ ہیں انہیں ایک ہفتے کا نوٹس دیتا ہوں، واپس آئیں اور الیکشن میں اپنی رائے دیں، رابطہ کمیٹی سینیٹ الیکشن کو لات مار کر ہمارے ساتھ آجائے۔

مزید جانیے : رابطہ کمیٹی کا خط کام کرگیا؛فاروق ستار ہاتھ ملتے رہ گئے

مزید جانیے : لیڈراختیارنہیں،اعتماد مانگتا ہے؛خالد مقبول

واضح رہے کہ 5 فروری سے جاری چپقلش کے کئی نشیب و فراز آئے اور آج رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر فاروق ستار کو کنوینر کے عہدے سے فارغ کرکے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو نیا کنوینر مقرر کردیا تھا۔ سماء

rabita committee

coordination committee

FAROOQ SATTAR

Farooq

Dr Khalid Maqbool Siddiqui

MQM-P

MQMP

Muttahida Qaumi Movement-Pakistan

Kamran Tissori

Tabool ads will show in this div