ڈاکٹر فاروق ستار کو بڑی پارٹی سے شمولیت کی دعوت آگئی

کراچی : ايم کيو ايم کی صورتحال پر پی ٹی آئی کا درعمل آگیا، پاکستان تحریک اںصاف کے رہنماء عمران اسماعيل نے ڈاکٹر فاروق ستار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیدی، کہتے ہیں فاروق ستار کو تحریک انصاف ٓئی جوائن کر لینی چاہئے۔
I guess Dr.Farooq Sattar should join PTi now.
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) February 11, 2018
رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر فاروق ستار سے کنوینر شپ چھینی تو پاکستان تحریک انصاف نے انہیں آفر کردی۔ عمران اسماعیل نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ فاروق ستار کو پی ٹی آئی جوائن کرلینی چاہئے۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر فاروق ستار کو کنوینر کے عہدے سے فارغ کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو کنوینر مقرر کردیا۔ سماء