فاروق ستار کو کیوں نکالا؟ امی جان کا رابطہ کمیٹی سے سوال
کراچی : ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ ایک بار پھر بول پڑیں، کہتی ہیں رابطہ کمیٹی نے میرے بیٹے کو دھوکا دیا، آج میرے لئے دکھ کا دن ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار کی امی جان نے رابطہ کمیٹی سے سوال کردیا، کہ میرے بیٹے کو کیوں نکالا؟، آپ سب کو اپنا بیٹا سمجھا، رابطہ کمیٹی نے میرے بیٹے کو دھوکا دیا، آج میرے لئے دکھ کا دن ہے۔
وہ کہتی ہیں کہ میرا بیٹا کہتا ہے وہ جلسہ کرے گا، اللہ میرے بیٹے کا جلسہ کامیاب کرے، میرے بیٹے کو کوئی بدنام نہ کرے، میرے بیٹے کو اتارنے سے تمھیں کیا فائدہ ہوگا؟۔
وہ بولیں کہ خالد مقبول، فیصل سبزواری اور دیگر کو اپنا بیٹا سمجھا، میرا بیٹا 26 سال سے پورے پاکستان کی خدمت کررہا تھا، اتنا برا فیصلہ کرکے آپ کو کیا ملے گا؟،۔
واضح رہے کہ رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر فاروق ستار کو کنوینر کے عہدے سے ہٹا کر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو کنوینر مقرر کردیا ہے۔ سماء