ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی رابطہ کمیٹی کنوینر مقرر
کراچی : ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو کنوینر مقرر کردیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو کنوینر مقرر کردیا، اس سے قبل رابطہ کمیٹی نے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار کو کنوینر کے عہدے سے ہٹادیا تھا۔
تفصیلات جانیے : ڈاکٹر فاروق ستار کنوینر کے عہدے سے فارغ

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بہادر آباد آفس میں ڈپٹی کنوینرز کی زیر صدارت ہوا جس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو باضابطہ طور پر کنوینر مقرر کردیا گیا۔
تفصیلات جانیے : ثابت ہوگیا مسئلہ ایم کیو ایم پاکستان پر قبضے کا تھا، فاروق ستار
بہادر آباد آفس سے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کارکنان ایک سربراہ کے کہنے پر پی آئی بی گئے، اب میرے کہنے پر بہادر آباد واپس آجائیں، کارکنان نے تنظیم کے اصول کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔ سماء