معروف عرب عالمڈاکٹریوسف القرضاوی نےعراقی خلافت مستردکردی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


بغداد : مقبول عرب عالم ڈاکٹر یوسف القرضاوی نے عراق میں جنگجو گروہ آئی ایس آئی ایس کا اعلان خلافت مسترد کر دیا، علامہ القرضاوی کہتے ہیں کہ خلافت کا یہ اعلان غیرشرعی ہے۔

عرب دنیا کے معروف عالم دین علامہ یوسف القرضاوی نے کہا ہے کہ عراق اور شام کے مسلح گروہ آئی ایس آئی ایس کا اعلان خلافت شریعت کے تقاضے پورے نہیں کرتا، خلافت کے اس دعوے کی کوئی ٹھوس بنیاد نہیں ہے، ایسی خلافت کی پیروی غیر شرعی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ آئی ایس آئی ایس کی جانب سے اسلامی خلافت کا خودساختہ اعلان کیا گیا تھا۔ ابو بکر البغدادی کوامیر مقررکیا گیا تھا اورمسلم دنیا سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ اس خلافت کی حمایت کی جائے۔

آئی ایس آئی ایس عراق میں حکومت کے خلاف تیزی سے پیش قدمی کررہی ہے، پورا ملک خانہ جنگی کی لپیٹ میں ہے۔ سماء

removed

positions

mach

Tabool ads will show in this div