وزیراعلیٰ سندھ کے پروٹوکول گاڑیوں کو حادثہ،منظور وسان زخمی

کراچی : حیدرآباد کے قریب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے پروٹوکول میں شامل گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس سے ایک پولیس موبائل میں موجود اہل کار اور دوسری گاڑی میں موجود منظور وسان زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے پروٹوکول کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی۔ حادثے میں تین پولیس اہل کار اور منظور وسان زخمی ہوگئے۔

 

پولیس کے مطابق حیدر آباد کے قریب وزیراعلیٰ کے پروٹوکول میں شامل 4 پولیس موبائلیں آپس میں ٹکرانے سے حادثہ پیش آیا۔ وزیراعلیٰ سندھ پیپلز پارٹی کے رہنما علی نواز کے بیٹے کی شادی میں شرکت کیلئے جارہےتھے، جہاں اچانک یہ ناخوشگوار واقع پیش آیا۔

 

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی گاڑی کو حادثہ پیش نہیں آیا، جب کہ صوبائی وزیر منظور وسان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

 

ترجمان منظور وسان کے مطابق حادثے میں 4 پولیس اہل کار سمیت منظور وسان معمولی زخمی ہوئے ہیں جبکہ 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ سماء

POLICEMEN

MURAD ALI SHAH

Manzoor wasan

protocol cars

minister injured

hyderabad road accident

Tabool ads will show in this div