پی ایس ایل2018 کاشیڈول جاری،غیرملکی فنکاربھی پرفارم کرینگے

کراچی / لاہور / دبئی : پاکستان سُپر لیگ تھری کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، شیڈول کے مطابق سپر لیگ کا آغاز 22 فروری سے ہوگا، افتتاحی تقریب میں خوبصورت انداز میں صوفی کلا م گائیک عابدہ پروین، گلوکار علی ظفر اور شہزاد رائے کے علاوہ امریکی پاپ گلوکار جیسن ڈیرولو بھی پرفارم کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ تھری (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کے لئے ٹیموں کی درجہ بندی اور گروپ بندی کردی گئی ہے۔

   

دوسری جانب سپر لیگ کی سپر افتتاحی تقریب کیلئے بھی بھرپور تیاریاں آخری مراحل میں جاری ہیں۔ افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے والوں کی بھی لائن اپ مکمل کرلی گئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہوگی۔ پروگرام میں مشہور صوفی گلوکارہ عابدہ پروین ایونٹ میں پہلی بار سُر بکھیریں گی، جب کہ علی ظفر، شہزاد رائے بھی تقریب کو چار چاند لگائیں گے۔

 

تقریب کی ایک اور خصوصی بات مشہور امریکی پاپ گلوکار جیسن ڈیرولو کی شرکت ہوگی، جو حاضرین کو اپنے ڈانس اور گلوکاری سے محظوظ کریں گے۔

آرٹسٹوں کی جانب سے پرفارمنس کے بعد شاندار آتش بازی ہوگی اور اُسی روز ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور لیگ میں ڈیبوٹننٹ ٹیم ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سماء

Abida Parveen

Multan Sultans

PSL2018

PSL18

Jason Derulo

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div