سعودی عرب کی پہلی تھیٹر خاتون

ریاض : وژن 2030 کے تحت سعودی خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار پہلی خاتون تھیٹر اداکارہ بھی سامنے آگئی ہیں۔ آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ نجات مفتاح سعودیہ عرب کی پہلی خاتون اسٹیج اداکارہ بن گئی ہیں۔

خلیجی خبر رساں ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی پہلی تھیٹر خاتون کا نام بھی منظر عام پر آگیا ہے۔ پہلی سعودی خاتون آرٹسٹ نے اپنے پہلے تھیٹر ڈرامے میں شاندار کردار ادا کیا ہے۔

آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ سعودی خاتون نجات مفتاح سعودی عرب کے تھیٹر میں کام کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق نجات مفتاح نے اسٹیج ڈرامے ’حیات الإمبراطور‘ یعنی ’شہنشاہ کی زندگی‘ میں ایک اہم کردار ادا کیا۔

نجات نے اس موقع پر کہا کہ وہ اسکول میں اسٹیج ڈراموں میں حصہ لیتی رہی ہیں ، مگر ان کے وہم وگمان میں بھی نہ تھا کہ وہ ایک دن عوامی تھیٹر میں اپنے فن کا مظاہرہ کرسکیں گی۔

جات کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ اور ڈرامے کی ٹیم کی جانب سے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی۔

ڈراما’شہنشاہ کی زندگی‘ 2017 میں 4 مرتبہ جدہ شہر میں پیش کیا گیا۔ تاہم یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اس میں کسی خاتون کو شامل کیا گیا۔ گزشتہ شوز میں خاتون کا کردار مرد اداکار نے ادا کیا تھا۔ سماء

WOMAN

SAUDIA ARAB

vision 2030

women in saudia arab

Tabool ads will show in this div