خادم اعلیٰ پنجاب آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف چیف جسٹس کے طلب کرنے پر آج صبح گیارہ بجے سپریم کورٹ رجسٹری میں پیش ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار صاف پانی کے کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آج عدالت طلب کیا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ہفتہ کے روز سپریم کورٹ رجسٹری میں صاف پانی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران مزید وضاحت کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کیا تھا۔

دوران سماعت عدالتی معاون عائشہ حامد نے بتایا کہ پانچ سو چالیس ملین گیلن آلودہ پانی دریائے راوی میں جاتا ہےجس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو بہت زیادہ ہے، کیوں نہ وزیراعلیٰ پنجاب کو بلالیں؟۔

چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری پنجاب کو وزیراعلیٰ شہباز شریف سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی اور ریمارکس دیئے کہ اس معاملے پر وزیراعلیِ سندھ کو بھی بلایا تھا، پتا کریں وزیراعلیٰ پنجاب کب آسکتے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اگر آج نہیں تو وزیراعلیٰ کل آجائیں، اگر نہ آنا چاہیں تو یہ ان کا استحقاق ہے۔ عدالت کی جانب سے مزید ریمارکس دیتے ہوئے کہا گیا کہ اگر شہباز شریف نہ آنا چاہیں تو کچھ اور آرڈر کرنا ہوگا، لاہور پنجاب کا دل ہے لیکن اس کے ساتھ کیا سلوک کیا جا رہا ہے۔

سماعت میں چائے کے وقفہ کے دوران چیف سیکریٹری نے وزیراعلیٰ سے رابطہ کر کے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ بادشاہی مسجد میں ایک تقریب میں مصروف ہیں اور وہ اتوار کی صبح گیارہ بجے عدالت میں پیش ہوں گے۔ چیف جسٹس نے صاف پانی سے متعلق کیس کی سماعت اتوار کی صبح تک ملتوی کردی۔ سماء

PUNJAB

CJP

water issue

POLLUTION

chief justcie of pakistan

gallons

Tabool ads will show in this div